ایران پر ممکنہ حملے میں امریکا ایرانی رہنماؤں کو براہ راست نشانہ بنائے گا: خبررساں ایجنسی کا دعویٰ

لندن(جانوڈاٹ پی کے)ایران اور امریکا کے درمیان جنگ کے خدشات بڑھ گئے، لڑاکا طیاروں سے بھرا امریکا کا دوسرا بحرہ بیڑا جیرالڈ فورڈ بحیرہ روم میں داخل ہوگیا۔

امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہورہا ہے  جس کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان جنگ کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق  لڑاکا طیاروں سے بھرا امریکا کا دوسرا بحرہ بیڑا جیرالڈ فورڈ بحیرہ روم میں داخل ہوگیا جبکہ پرتگال میں امریکی فضائی اڈوں پر لڑاکا طیاروں نے پوزیشن سنبھال لی ہے۔

برطانوی خبر ایجنسی کا دعویٰ ہے کہ ایران پر حملے میں امریکا  ایرانی رہنماؤں کو براہ راست نشانہ بنائے گا، امریکی فوج ایرانی حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کرے گی۔

دوسری جانب امریکی اخبار کے مطابق اردن کے ائیربیس پر بھی کم از کم 60 لڑاکا طیارے کھڑے ہیں۔

ادھر ایران بھی سفارت کاری اور جنگ دونوں کے لیے  تیار بیٹھا ہے۔

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ عالمی طاقتیں ہمیں سر جھکانے پر مجبور کرنے کے لیے صف بندی کر رہی ہیں،ایران عالمی طاقتوں کے دباؤ کے سامنے سر نہیں جھکائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر نے ایران کو معاہدے کے لیے 10 سے 15 روز کا الٹی میٹم دیا تھا۔

مزید خبریں

Back to top button