گولارچی میں نوکریاں دلانے کا جھانسہ دے لاکھوں روپے فراڈ کرنے والے گروہ کا انکشاف،2کارندے گرفتار

بدین(رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ پی کے)گولارچی میں نوکریاں دلانے کا جھانسہ دے لاکھوں روپے فراڈ کرنے والے گروہ کا انکشاف دو کارندے گرفتار مزید گرفتاریاں متوقع
جانوڈاٹ پی کے کے مطابق گولارچی سمیت ضلع بدین میں بااثر و اہم شخصیات کا نام استعمال کرکے لوگوں کو سرکاری نوکریاں دلانے والے فراڈیوں کے ایک گروہ جس میں مبینہ طور پر ایک عورت بھی شامل ہے کا اس وقت پتہ چلا جب گولارچی پولیس نے اس گروہ کے دو کارندوں کو حراست میں لے کر تفتیش کی گولارچی تھانے میں پرائمری ٹیچر غلام حسین جونیجو کی شکایت پر درج کیے گئے مقدمے میں اس کو محکمہ تعلیم میں سرکاری نوکری دلانے کا جھانسہ دے کر اس سے 11 لاکھ روپے ہتھیا لیے گئے ہیں اس حوالے سے پولیس نے گولارچی کے رہائشی رسول بخش نوحانی کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ اس سے قبل مبینہ فراڈ میں ملوث سلطان جتوئی کو پولیس نے گرفتار کیا تھا جس کے بینک اکاؤنٹ میں رقم جمع کروائی گئی تھی جبکہ سرکاری نوکریاں دلانے کے فراڈ میں مبینہ طور پر ایک عورت کا نام بھی سامنے آیا ہے ذرائع کے مطابق گولارچی سمیت ضلع بدین میں سرکاری نوکریاں دلانے کے گورکھ دھندے میں ایک سے زائد گروہ سرگرم عمل ہیں جو نوجوانوں سے سرکاری نوکریاں دلانے کے بہانے لاکھوں روپے بٹور لیتے ہیں اب تک درجنوں افراد نوکریاں ملنے کے جھانسے میں آ کر اپنے ماں باپ کی لاکھوں روپے کی جمع پونجی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں لیکن ان میں سے کوئی بھی اپنے ساتھ ہونے والے فراڈ کی نشاندھی کرنے کے لیے تیار نہیں دوسری طرف پولیس کے مطابق اس سلسلے میں تفتیش جاری ہے اور اس میں ملوث دیگر ملزمان کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی جا رہی ہے.



