سینئر صحافی عبداللطیف میمن، خدابخش بروہی اور اسماعیل میمن تعارفی سرٹیفیکیٹ کیلئے نامزد

ٹھٹھہ(جاوید لطیف میمن)انٹر نیشنل ھیومن رائٹس مووممٹ کی جانب سے سینئر صحافی عبداللطیف میمن، خدابخش بروہی اور اسماعیل میمن کو تعارفی سرٹیفیکیٹ کے لیے نامزد
عالمی انسانی حقوق کی تنظیم انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کی جانب سے ضلع ٹھٹھہ کے صحافیوں کی پیشہ ورانہ خدمات کے اعتراف میں تعارفی سرٹیفیکیٹس دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔
تنظیم کے اعزازی کوآرڈینیٹر سندھ الطاف حسین تنیو نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ معاشرے میں انسانی حقوق کے فروغ، عوامی مسائل کی نشاندہی اور مثبت صحافت کے ذریعے شعور بیدار کرنے والے صحافی قابلِ تحسین ہیں اور ان کی خدمات کو سراہنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
اس سلسلے میں ٹھٹھہ پریس کلب کے بانی رکن و سینئر صحافی عبداللطیف میمن، خدابخش بروہی اور اسماعیل میمن کو تعارفی سرٹیفیکیٹ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں نیشنل پریس کلب کے سینئر صحافی احمد خشک مکلی پریس کلب کے صدر شیراز واریو کو بھی اس اعزاز کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔
الطاف حسین تنیو نے مزید کہا کہ یہ نامزدگیاں ابتدائی مرحلے میں کی گئی ہیں اور دیگر پریس کلبز سے وابستہ صحافیوں کو بھی باہمی مشاورت اور مشاھدہ کے بعد تعارفی سرٹیفیکیٹس کے لیے نامزد کیا جائے گا، تاکہ انسانی حقوق اور مثبت صحافت کے فروغ میں کردار ادا کرنے والی شخصیات کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تنظیم آئندہ بھی صحافی برادری کے ساتھ مل کر انسانی حقوق کے تحفظ، سماجی انصاف اور عوامی فلاح کے لیے مشترکہ اقدامات جاری رکھے گی۔



