غزہ بورڈ آف پیس اجلاس: سعودی عرب 1 ارب، یو اے ای 1.2 ارب اور قطر 1 ارب ڈالر امداد کا اعلان

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)غزہ بورڈ آف پیس کے اجلاس میں غزہ کیلئے سعودی عرب نے 1 ارب ڈالر، متحدہ عرب امارات نے 1.2 ارب ڈالر اور قطر نے ایک ارب ڈالر دینے کا اعلان کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے وزیر مملکت عادل الجبیر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے غزہ کیلئے ایک ارب ڈالر دینے کا اعلان کیا اور کہا کہ سعودی عرب امن اور انصاف کے ساتھ کھڑا ہے، مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن مسئلے کے منصفانہ حل سے ہی ممکن ہے، سعودی عرب ترقی اور خوشحالی کیلئے اقدامات جاری رکھے گا۔
ترک وزیر خارجہ
ترک وزیرخارجہ ہاقان فیدان نے اجلاس سے خطاب میں غزہ فوج بھیجنے کا اعلان کیا اور کہا کہ غزہ کی بحالی کیلئے مربوط کوششوں کی ضرورت ہے۔
متحد ہ عرب امارات
یواے ای وزیرخارجہ شیخ عبداللہ بن زید النہیان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات غزہ کی حمایت کے لیے 1.2 ارب ڈالر فراہم کرے گا،مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن خطے کی اہم ضرورت ہے ۔
قطر
قطری وزیراعظم محمد بن عبدالرحمان الثانی نے بورڈ آف پیس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قطر غزہ میں امن کے لیے پرعزم ہے، بورڈ آف پیس کے لیے ایک ارب ڈالر دینے کا اعلان کرتے ہیں، ٹرمپ کی قیادت میں کونسل بغیر کسی تاخیرامن معاہدے پر کام کرے گی۔
انڈونیشیاء
انڈونیشیاء کے صدر نے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ہم غزہ فورس کے لیے 8 ہزار یا اس سے زائد فوجی فراہم کریں گے۔



