بن این پی سربراہ طارق رحمان کی امیر جماعت بنگلہ دیش کے گھر آمد،تعاون پر اتفاق

ڈھاکا(جانوڈاٹ پی کے)بنگلادیش کے پارلیمانی انتخابات میں کامیابی کے بعد بنگلادیش نیشلسٹ پارٹی (بی این پی) کے سربراہ طارق رحمان نے بنگلادیش جماعت اسلامی کے امیر ڈاکٹر شفیق الرحمان سے ان کے گھر پر ملاقات کی۔
ڈاکٹر شفیق الرحمان نے کہا کہ میں بنگلادیش کے مستقبل کے وزیراعظم کے طور پر بی این پی کے چیئرمین طارق رحمان کو پیشگی مبارکباد دیتا ہوں،ان کی آج میرے رہائشی دفتر آمد ہماری قومی سیاست کیلئے ایک تاریخی لمحہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’میرا خواب ایک ایسے بنگلادیش کا ہے جو فسطائیت سے پاک، خودمختار اور عدل و انصاف کی بنیاد پر قائم ہو،جماعت کے امیر نے کہا کہ طارق رحمان نے انہیں یقین دہانی کرائی ہے کہ انتخابات کے بعد ہونے والے تشدد اور اپوزیشن کارکنوں اور اقلیتی برادریوں پر حملوں کی روک تھام کیلئےمؤثر اقدامات کیے جائیں گے۔شفیق الرحمٰن نے مزید کہا کہ جماعتِ اسلامی قومی مفاد کے معاملات میں منتخب حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی۔



