اریج طارق نے ہانیہ عامر کیساتھ کام کرنے کا تجربہ شاندار قرار دے دیا

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)اداکارہ اریج طارق نے ڈرامہ سیریل ’میری زندگی ہے تو‘ میں ہانیہ عامر کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کو شاندار قرار دے دیا۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’میری زندگی ہے تو‘ میں اداکارہ اریج طارق، ہانیہ عامر کی دوست کا کردار نبھا رہی ہیں اور حالیہ انٹرویو میں انہوں نے اس سے متعلق اظہار خیال کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اسکرپٹ نہیں مانگا تھا میں سیٹ پر گئی جہاں ہانیہ عامر کے ساتھ میرا پہلا سین تھا، میں ہانیہ کی بہت بڑی فین ہوں جب وہ میرے سامنے آئیں تو میں گم ہوگئی تھی۔

اداکارہ نے کہا کہ ہانیہ عامر بہت پیاری اور مہربان ہیں، وہ ہمیشہ مزاحیہ رہتی ہیں اور اپنے کام کی سمجھ رکھتی ہیں، نئے اداکاروں کو سکھاتی بھی ہیں۔

اریج طارق نے بتایا کہ ہانیہ عامر نے سیت پر میری بات بھی سنی اور کردار کے دوران میری مدد بھی کی۔

انہوں نے کہا کہ میری ہانیہ عامر نے دوستی ہوگئی ہے اگرچہ میرا کام مکمل ہوچکا ہے، شوٹنگ ابھی جاری ہے، اس سیٹ پر میرا تجربہ بہت شاندار رہا ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ میں نے ڈرامے میں بہترین دوست بننے کی کوشش کی، میں چاہتی ہوں کہ حقیقی زندگی میں بھی دوستوں کے لیے مددگار ثابت ہوں۔

مزید خبریں

Back to top button