رجب بٹ اور ندیم نانی والا کے نام سفری پابندی کی فہرست سے نکالنے کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)یوٹیوبر رجب بٹ اوران کے دوست ندیم نانی والا کے نام سفری پابندی کی فہرست سے نکالنے کی درخواستیں سماعت کےلیے مقرر ہونگی۔

مشہور ٹک ٹاکر اور فیملی وی لاگر رجب بٹ اور ندیم مبارک عرف ندیم نانی والا کے نام سفری پابندی کی فہرست سے نکالنے کے حوالے سے درخواستیں کل مقرر ہونگی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اعظم خان کل درخواستوں پر سماعت کرینگے۔

عدالت سے استدعا میں کہا گیا ہے کہ ٹک ٹاکر رجب بٹ اور ندیم نانی والا کا نام سفری پابندی کی فہرست سے نکالا جائے، درخواست میں ایف آئی اے، سیکریٹری داخلہ و دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

ٹک ٹاکرز رجب بٹ اور ندیم نانی والا نے نام سفری پابندی کی فہرست سے نکالنے کی درخواستیں دائر کررکھی تھیں، دنوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔

درخواستیں وکلا بیرسٹر راجہ قدیر جنجوعہ اور احد کھوکھر کی نمائندگی میں دائر کی گئیں، جن میں استدعا کی گئی ہے کہ دونوں کا نام سفری پابندی کی فہرست سے ہٹایا جائے۔

مزید خبریں

Back to top button