سرگودھا، انٹرنیشنل ویلنٹیرز ڈے پر NCHD کا شاندار سیمینار، مہمانوں کی بھرپور شرکت

سرگودھا(جانوڈاٹ پی کے)نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ (NCHD) سرگودھا کی جانب سے انٹرنیشنل ویلنٹیرز ڈے 2025 کے موقع پر یونیورسٹی آف سرگودھا کے فارمیسی ہال میں ایک اہم اور پُراثر سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس کا بنیادی مقصد نوجوانوں میں رضاکارانہ خدمت کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور سماجی خدمت کے کلچر کو فروغ دینا تھا۔ یہ سیمینار NCHD کے تعاون سے چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو سرگودہا اور یونیورسٹی آف سرگودہا کے شعبہ سوشیالوجی و کرائمینالوجی کے اشتراک سے منعقد ہوا، جس میں شہر بھر سے سماجی، فلاحی اور تعلیمی شعبوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈپٹی انسپکٹر جنرل پریزن سرگودہا ریجن مسٹر سعید اللہ گوندل تھے، جنہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ یونیورسٹی کے طلبہ ہمارا مستقبل ہیں، انہیں چاہیے کہ نیکی اور بدی میں فرق سمجھیں۔ رضاکارانہ کام ذاتی فائدے کے لیے نہیں بلکہ اللہ اور اس کی مخلوق کو راضی کرنے کا ذریعہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ جیل میں جب ایک قیدی تعلیم حاصل کر کے معاشرے میں واپس جاتا ہے تو وہ ایک بہتر اور ذمہ دار شہری ثابت ہوتا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button