سرگودھا:حالات سے دلبرداشتہ باپ نے 3 سالہ بیٹی سمیت نہر میں چھلانگ مار کر خودکشی کرلی

سرگودھا(جانوڈاٹ پی کے)چکیاں پھلروان کے قریب لوئر جہلم کینال میں پیش آنے والے دلخراش واقعے میں ایک مجبور باپ نے اپنی تین سالہ معصوم بیٹی سمیت نہر میں چھلانگ لگا دی۔ افسوسناک واقعے میں باپ جاں بحق ہو گیا جبکہ معصوم بچی کی تلاش تاحال جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق 35 سالہ ارتضاء نصر، سکنہ میانہ گوندل، شدید ذہنی دباؤ اور گھریلو مشکلات سے دلبرداشتہ ہو کر اپنی کمسن بیٹی ہدیبہ کو ساتھ لے کر نہر میں کود گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے فوری طور پر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق کئی گھنٹوں کی مسلسل تلاش کے بعد آج ارتضاء نصر کی لاش نہر سے برآمد کر لی گئی ہے، تاہم تین سالہ ننھی ہدیبہ کی تلاش تاحال جاری ہے۔ غوطہ خور اور ریسکیو ٹیمیں مختلف مقامات پر سرچ آپریشن میں مصروف ہیں۔واقعے کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا قائم ہے جبکہ اہل علاقہ غمزدہ خاندان کے لیے دعاگو ہیں۔ پولیس نے بھی واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور تمام پہلوؤں سے واقعے کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button