رمضان قتل کیس: سابق ایس ایچ او کی ضمانت میں 9 دسمبر تک توسیع

مٹھی (رپورٹ: میندھرو کاجھروی/ جانو ڈاٹ پی کے)مٹھی کی سیشن عدالت نے ڈیپلو کے قریب علی بندر روڈ پر کار میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے نوجوان رمضان کھوسو قتل کیس میں سابق ایس ایچ او حسین بخش راجڑ کی ضمانت میں 9 دسمبر تک توسیع کر دی۔
جبکہ سابق ایس ایچ او حسین بخش راجڑ عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔
انہوں نے ایڈیشنل سیشن جج کو درخواست کی کہ وہ میری سیکیورٹی کو یقینی بنائیں تاکہ میں عدالت پہنچ سکوں۔
دریں اثناء مقدمہ میں گرفتار ملزمان کو جیل منتقل کردیا گیا اور مرکزی ملزمان شوکت راہموں اور لال بجیر پولیس کی گرفت میں نہ آسکے۔ ڈیپلو ٹاؤن میں افواہیں ہیں کہ وہ طاقتور لوگوں کے پاس پناہ لے رکھے ہیں، جہاں پولیس جانے سے گریزاں ہے۔



