وزیرآباد بار کو ایک مثالی بار بنانے میں کوئی کسراٹھا نہ رکھیں گے،عمران عصمت چوہدری

وزیرآباد(جانو ڈاٹ پی کے)امیدوار برائے صدارت ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن عمران عصمت چوہدری نے کہا ہے کہ وزیرآباد بار کو ایک مثالی بار بنانے میں کوئی کسراٹھا نہ رکھیں گے،وکلاء قانون کی عملداری کے پاسدار ہیں،وکلاء برادری کے حقوق کی سربلندی کے لئے پہلے بھی محنت آئندہ بھی شبانہ روز کی جدوجہد کے ذریعے وکلاء کی سربلندی کے لئے کام کرتے رہیں گے، وکلاء برادری میں محبتوں کو پروان چڑھائینگے، باہمی محبتوں سلوک سے اپنے حقوق کوحاصل کرکے وکلاء برادری کو باوقار منزل دلائینگے ہم سب وکلاء ایک برادری ہیں نوجوان وکلاء ہمارے ہیرو ہیں، سائلین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر ینگے اور انصاف کی فراہمی کے لیے اپنا بھرپور کردار اداکریں گے، قوانین کی پاسداری معاشرتی نظم و ضبط کو برقرار رکھتی ہے،دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں خوشحالی کی بڑی وجہ قانون کا احترام ہے، قوانین پر عمل درآمد سے ہی معاشرے کی ترقی ممکن ہوتی ہے۔(فوٹو ہمراہ ہے)



