وزیر آباد:الائیڈ سکول سٹی کیمپس میں سپورٹس گالا

وزیرآباد(نامہ نگار)الائیڈ سکول سٹی کیمپس میں سپورٹس گالا کا انعقاد کیا گیا جس کی مہمان خصوصی پرنسپل سٹی کیمپس مسز ارم عدیل تھی۔سپورٹس کی تقریبات میں سٹوڈنٹس نے مختلف کھیلوں میں حصہ لیا اور شاندار پرفارمینس کا مظاہرہ کیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل مسز ارم عدیل نے کہا کہ تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کھیلوں سمیت دیگر غیر نصابی سرگرمیاں بھی بہت ضروری ہیں ان سے بچوں میں خود اعتمادی پیدا ہوتی ہے اور ذہنی اور جسمانی طور پر سٹوڈنٹس چست رہے ہیں اسی لیے الائیڈ سکولز بچوں کی تعلیم کے ساتھ ساتھ دیگر سرگرمیوں کی طرف بھی خصوصی توجہ دیتے ہیں۔سپورٹس گالا کے اختتام پر طلباء وطالبات میں میڈلز اور ٹرافیاں بھی تقسیم کی گئیں۔



