سندھ بھر میں سندھی ثقافت ڈے کی تقریبات کا آغاز

میرپورخاص(رپورٹ:شاھدمیمن/ جانو ڈاٹ پی کے)ماہ دسمبر کے آغاز کے ساتھ ہی سندھ بھر میں سندھی ثقافت ڈے کی تقریبات کا آغاز جوش و خروش کے ساتھ ہو گیا ہے-

گزشتہ روز سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام تعلیمی خدمات سر انجام دینے والے میرواہ گورچانی کے معروف تعلیمی ادارے فاس دی ہوپ ہائیر سیکنڈری اسکول میں سندھ ثقافت ڈے کے سلسلے میں ایک رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا- تقریب میں اسکول کے طلباء و طالبات نے سندھ ٹوپی،اجرک اور ثقافتی لباس میں ملبوس ہو کر ٹیبلوز ،تقاریر اور لوک گیتوں کے لیے سندھ کی صدیوں پرانی تہذیب کو بہترین انداز میں پیش کیا اور خوب داد وصول کی-

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ سندھ کی ثقافت امن، بھائی چارے، مہمان نوازی اور محبت کا پیغام دیتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھی ثقافت صدیوں پر محیط تہذیب کی نمائندہ ہے جسے دنیا بھر میں احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button