چیف سیکرٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ کا دورہ سکھر، ریونیو کمپلیکس کا افتتاح

سکھر(جانوڈاٹ پی کے) چیف سیکرٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ کی سکھر آمد،کمشنر سکھر ڈویژن عابد سلیم قریشی کے ہمراہ ریونیو کمپلیکس تعلقہ نیو سکھر کا افتتاح کیا۔
چیف سیکرٹری سندھ نے اسسٹنٹ کمشنر نیو سکھر کے آفس میں اے سی اور مختیارکار صالح پٹ کے ہمراہ کمپلیکس اینڈ ریزیڈنس کی افتتاحی تختی کی نقاب کشائی بھی کی۔
چیف سیکرٹری سندھ نے اسسٹنٹ کمشنرز سے سائلین کے اوقات کار کے متعلق استفسار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ لوگوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں،
اسسٹنٹ کمشنر نیو سکھر وسیم مہر اور اسسٹنٹ کمشنر صالح پٹ ماجد ماکو کی جانب سے چیف سیکرٹری سندھ کو ٹوپی اجرک کا تحفہ پیش کیا گیا۔
اس موقع پر بریفنگ کے دوران چیف سیکرٹری کو بتایا گیا کہ اے سی دفاتر میں ڈومیسائل کے لیے ای- سروس سہولیات اور خواتین کے لیے الگ واش رومز قائم کیے گئے ہیں۔



