ڈیپلو کے پرائمری ٹیچر نے مبینہ خودکشی کر لی

مٹھی (رپورٹ : میندھرو کاجھروی/ جانو ڈاٹ پی کے) ڈیپلو بائی پاس روڈ پر 58 سالہ پرائمری ٹیچر محمد جمن ولد یوسف لنگھو رہائش ڈیپلو سٹی جس نے گھر سے دور جھنگل میں درخت میں رسہ ڈال کر مبینہ خودکشی کرلی ہے۔

وارثوں نے پولیس اسٹیشن ڈیپلو پر اطلاع دی، پولیس جاء وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے تعلقہ ہسپتال ڈیپلو منتقل کر دیا، جہان ضروری قانونی کاروائی بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔

پرائمری ٹیچر کی مبینہ خودکشی کرنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکا ہے۔جبکہ پولیس مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button