بدین میں بھی اندوہناک حادثہ، 2 معصوم بچے پانی کے گڑھے میں ڈوب کر جاں بحق

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانوڈاٹ پی کے)گولارچی میں انتہائی افسوس ناک واقعہ گھر کے قریب پانی کا گڑھا دو معصوم بچوں کی زندگیاں نگل گیا 5 سالہ مجید موقع پر ہی جاں بحق اور 4 سالہ ساراں اہسپتال میں دم توڑ گئی جاں بحق بچے آپس میں کزن تھے گھر میں کہرام مچ گیا تفصیلات کے مطابق گولارچی شہر سے متصل چک نمبر 17 میں انتہائی دکھ اور درد ناک واقعہ پیش آیا جہاں دو معصوم بچے کھیلتے ہوئے گھر کے قریب ہی واقع پانی کے گڑھے میں گر پڑے 5 سالہ مجید ولد عبدالرحمان گھرانو گڑھے کے پانی میں ڈوب کر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ 4 سالہ ساراں ولد میر محمد گھرانو کو گڑھے سے بیہوشی کی حالت میں نکال کر سول اہسپتال لایا جہاں مبینہ طور پر فوری طبی امداد نہ ملنے پر وہ جانبر نہ ہو سکی فوت ہونے والے دونوں بچے آپس میں کزن بتائے جاتے ہیں دو معصوم بچوں کے اچانک جانبحق ہونے پر متاثرہ گھروں میں کہرام برپا ہو گیا جبکہ علاقہ مکینوں کی جانب سے بھی انتہائی دکھ و ملال کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button