مسلم ہینڈز ادارہ برائے بحالی معذوروں کے زیر اہتمام خصوصی تقریب

وزیر آباد(جانو ڈاٹ پی کے)معذور افراد کے عالمی دن کے سلسلہ میں مسلم ھینڈز ادارہ برائے بحالی معذوروں کے زیر اہتمام ایک خصوصی تقریب سپیشل ایجوکیشن سنٹر دھونکل میں مسلم ھینڈز کے لائیولی ھڈ آفیسر سردار شمس الرحمٰن کی زیر صدارت منعقد ہوئی جس میں اسٹنٹ ڈائریکٹر سماجی بہبود عبید رحمت اور پرنسپل میڈم رفعت اقبال مہمانان خصوصی تھے۔

مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ خصوصی افراد کو خصوصی شفقت ،تربیت اور علاج کے ذریعے معاشرے کا فعال حصہ بنایا جاسکتا ہے ۔صدر تقریب سردار شمس الرحمٰن نے کہا کہ مسلم ھینڈز کے ادارہ برائے بحالی معذوراں میں جسمانی طور پر معذور افراد کے علاج اور بحالی کے لیے فری سہولیات دستیاب ہیں جس سے سینکڑوں افراد استفادہ کر رہے ہیں۔ اسٹنٹ ڈائریکٹر سماجی بہبود عبید رحمت نے کہا کہ فلاحی اداروں اور حکومتی ایجنسیوں کے باہمی تعاون سے جسمانی طور پر معذور افراد کی بحالی کا مشن انسانی ہمدردی کی اعلیٰ روایت ہے۔

پرنسپل میڈم رفعت اقبال نے بتایا کہ سپیشل ایجوکیشن سکول میں سو سے زاید بچوں کی تعلیم و تربیت کے ساتھ ان کو معاشرتی آداب سے بھی روشناس کرایا جاتا ہے۔ تقریب میں مسلم ھینڈز کے پبلک ریلیشن پرسن طارق جاوید ملک ،کوارڈی نیٹر عابد طفیل مغل ،ڈاکٹر شاہ زیب، فزیو ٹیکنیشن مس سعدیہ،وقار ملک،شاہد اور دیگر ممتاز شخصیات نے شرکت کی ۔اس موقع پر سکول کے بچوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے آگاہی واک کا بھی اہتمام کیا گیا.

مزید خبریں

Back to top button