قبوسعید خان میں ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر،نوجوان جاں بحق،ساتھی زخمی

لاڑکانہ(نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے )قمبرشہدادکوٹ ضلع کی تحصیل قبو سعيد خان میں موٹر وےایم8پر ٹریکٹر کی موٹر سائیکل کو ٹکر لگنے سے موٹر سائیکل پر سوار نوجوان جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔
جاں بحق نوجوان کی شناخت18سالہ ایاز بروہی کے نام سے ہوئی جس کی لاش رورل ہیلتھ سینٹر منتقل کر دی گئی جبکہ زخمی نوید بروہی کو تشویشناک حالت میں ٹراما سینٹر لاڑکانہ منتقل کردیا گیا.حادثے کے بعد ٹریکٹر ڈرائیور فرار ہوگیا،تھانہ قبو سعيد خان پوليس نے ٹریکٹر ٹرالی تحویل میں لے لی.



