بدین:بارشوں میں جاں بحق 2افرادکے لواحقین کو20،20لاکھ کے چیک تقسیم

بدین(رپورٹ:مرتضیٰ میمن/جانوڈاٹ پی کے)سندھ حکومت کی جانب سے2025 کی بارشوں کے دوران ضلع بدین میں جاں بحق ہونے والے دو شہریوں کے لواحقین کو20، 20لاکھ روپے معاوضے کے چیک فراہم کیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بارشوں کی آفت کے دوران گوہرام ولد جمعہ خان لاشاری اور سرفراز ولد ممتاز پسیو جاں بحق ہوگئے تھے۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی خصوصی ہدایات پر سندھ حکومت نے مرحومین کے اہلِ خانہ کے لیے مالی امداد منظور کی ڈپٹی کمشنر بدین یاسر بھٹی، تعلقہ صدر پیپلز پارٹی/ایم پی اے حاجی تاج محمد ملاح، جنرل سیکریٹری ڈاکٹر سجاد علی چانڈیو اور اے سی بدین راجیش دلپت نے متاثرہ خاندانوں کو 20، 20 لاکھ روپے کے چیک حوالے کیے۔ اس موقع پر ضلعی انتظامیہ اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے کہا کہ بارشوں کی آفت میں جاں بحق ہونے والے افراد کے خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اور ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا۔

مزید خبریں

Back to top button