بدین: کیٹ روڈ پر گیس پائپ لائن میں پانی بھرنے سے گیس کی فراہمی معطل، شہری شدید مشکلات کا شکار

بدین(رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو.پی کے)بدین شہر میں کیٹ روڈ اور اس کے اطراف کے رہائشی علاقوں میں گیس پائپ لائن میں پانی بھرجانے کے باعث گھریلو گیس کی فراہمی معطل اطلاع کے باوجود ایس ایس جی سی کی جانب سے کوئی نوٹس نہیں لیا گیا صارفین پریشان کھانا پکانے سمیت دیگر مشکلات کا سامنا خبر کے مطابق بدین شہر کے کیٹ روڈ اور اطراف کے علاقوں میں گیس پائپ لائین میں پانی پانی بھر جانے کے باعث گیس کی فراہمی معطل ہو گئی ہے جس کے باعث گھریلو صارفین شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔ شہریوں کے مطابق گیس کی بندش نے روزمرہ زندگی مفلوج کر کے رکھ دی ہے۔ گھروں میں صبح کا ناشتہ، دوپہر اور رات کا کھانا تک وقت پر تیار نہ ہوسکا، جبکہ زیادہ تر گھروں میں ایل پی جی، برقی چولہا یا دیگر متبادل ذرائع بھی موجود نہیں، جس کے باعث خواتین اور بزرگ بڑی پریشانی میں مبتلا ہیں۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ بچوں کو اسکول اور دفاتر جانے والے افراد بغیر ناشتے کے نکلے، جبکہ شام کے اوقات میں چائے تک بنانا ممکن نہیں رہا۔ گھریلو خواتین کا کہنا ہے کہ گیس نہ ہونے کے سبب چھوٹے بچوں کے لیے دودھ گرم کرنا بھی مسئلہ بن گیا ہے۔شہریوں نے بتایا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی کے دفتر میں بارہا اطلاع دینے اور شکایات درج کرانے کے باوجود مسئلے کا حل نہیں نکالا جا سکا۔ کمپنی کا کوئی ذمہ دار فون پر بھی دستیاب نہیں، جس سے عوام میں شدید بے چینی اور غصہ پایا جاتا ہے۔ علاقہ مکینوں نے اعلیٰ حکام سے فوری طور پر گیس بحال کرنے اور مستقل حل فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ صارفین گیس ایک بار پھر معمولاتِ زندگی بحال کر سکیں۔



