وزیرآباد:طالبہ کو ہراساں کرنیوالے ملزم کے نیفے میں پستول چل گیا

وزیرآباد(جانوڈاٹ پی کے) کالج سے واپس گھر آتی طالبہ کو چھیڑنے والے ملزم کے نیفے میں پستول چل گیا ،ملزم کو زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال گوجرانوالہ منتقل کر دیا گیا۔ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل .وزیرآباد کے علاقہ گکھڑ منڈی میں طالبہ کو اسکول سے واپس گھر جاتے ہوے موٹر سائیکل سوار ملزم آکاش المعروف کٹو ساکن گلی نمبر 2 غلہ منڈی گکھڑ نے چھیڑا اور نازیبا حرکت کی ملزم کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو سی سی ڈی پولیس حرکت میں آ گئی جدید سائنٹفک انداز میں ملزم کو ٹریس کر لیا گیا ملزم پولیس کو چقمہ دے کر فرار ہونے لگا تو بھاگتے ہوے ملزم کے نیفے میں موجود اس کا پسٹل چل گیا جس سے ملزم زخمی ہو گیا ملزم کو زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال گوجرانوالہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button