لاڑکانہ پولیس کی کارروائی، چوری کیس میں ملوث خاتون سمیت 2ملزم گرفتار

لاڑکانہ (رپورٹ: احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) لاڑکانہ پولیس نے لاھوری محلہ میں کامیاب کارروائی کاروائی کرتے ہوئے چوری کیس میں ملوث ایک خاتون سمیت دو ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے. ایس ایس پی احمد فیصل چوہدری کے مطابق ملزمان میں شعبان ملانو اور خاتون ش۔م شامل ہیں جن سے چوری شدہ گھریلو سامان، آرٹیفیشل جیولری اور کپڑے برآمد کئے گئے ہیں، ملزمان سے تفتیش سمیت مزید قانونی و ضابطے کی کاروائیاں جاری ہیں۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف شہری عبد الرحمٰن سومرو کی مدعیت میں چوری کا مقدمہ تھانہ سول لائن پر 183/2025 درج ہے۔



