بدین:فیاض اور عظیم آرائیں کی منشیات فروشی و استعمال کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں پٹیشن، نوٹس جاری

بدین(رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانوڈاٹ پی کے)سنئیر وکیل برادران کی جانب سے بدین اور ٹنڈو محمد خان اضلاع میں منشیات فروشی اور منشیات کے استمال میں آضافہ کے خلاف ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر، نوٹس جاری تفصیلات کے مطابق ضلع بدین کے شہر راجو خانانی سے تعلق رکھنے والے دو معروف وکیل بھائیوں فیاض آرائیں اور عظیم آرائیں نے سندھ ہائیکورٹ حیدرآباد میں ایک آئینی پٹیشن دائر کی درخواست گزاروں نے عدالت سے مطالبہ کیا کہ ضلع بدین سمیت ان کے شہر اور قریبی ضلع ٹنڈو محمد خان کے تعلقہ ٹنڈو غلام حیدر میں کھلے عام فروخت ہونے والی ہر قسم کی منشیات کو بند کرایا جائے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ گٹکا، سفینہ دیسی کچہ شراب، شراب، وہسکی، چرس اور آئس سمیت تمام منشیات سرعام فروخت ہو رہی ہیں اسی طرح ہر قسم کا جوا اور مرغوں کے مقابلے بھی عام ہیں، اور یہ تمام غیرقانونی سرگرمیاں پولیس کی سرپرستی میں جاری ہیں۔ بعض مقامات پر پولیس براہِ راست شامل ہے جبکہ ہر علاقے اور جگہوں پر بھاری رشوت لے کر منشیات فروشوں کو کھلی چھوٹ دی گئی ہے۔پٹیشن میں یہ بھی نشاندہی کی گئی ہے کہ روٹیشن پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے متعدد پولیس افسران اور منشی اپنے طویل عرصے کی سروس ایک ہی تھانے پر گزار رہے ہیں اور یہ اہلکار منشیات فروشی میں ملوث ہیں۔ عدالت سے درخواست کی گئی ہے کہ ایسے تمام اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے تحقیقاتی اداروں اور اینٹی کرپشن کے ذریعے ان افسران، اہلکاروں اور چھوٹے بڑے سب انسپکٹرز و صوبیداروں کی جائیدادوں کی چھان بین کی جائے۔ اور ان کی سرپرستی اور سہولت کاری کرنے والی بااثر شخصیات کو بھی بے نقاب کیا جائے ، عدالت نے سندھ حکومت، چیف سیکرٹری سندھ، آئی جی سندھ، ڈی آئی جی پولیس حیدرآباد، ایس پی بدین، ایس پی ٹنڈو محمد خان، ڈی ایس پی ٹنڈو غلام حیدر سمیت بدین اور گردونواح کے مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز اور سی آئی اے انچارجز کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔ واضع رہے کہ سیاسی سرپرستی کے علاوہ چند نام نہاد عطائی صحافیوں ، سیاسی سماجی ورکرز سوشل ایکٹوسٹ کی سہولت کاری اور پولیس سے گھٹ جوڑ کی وجہ سے منشیات فروشی اور استمال میں کمی کی بجائے اضافہ دیکھائی دے رہا ہے منشیات کے استعمال کے باعث چوری کی وارداتوں سمیت دیگر سماجی برائیوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے



