شکارپور: نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ،ایڈووکیٹ علی حسن بروہی بھتیجے سمیت جاں بحق

شکارپور(رپورٹ: سیف مصطفیٰ) شکارپور کے علاقے گڑھی یاسین تھانے کی حدود نوشہرو ابڑو لنک روڈ پر مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے ہیں پولیس کے مطابق فائرنگ سے قتل ہونے والے دونوں افراد کی شناخت ایڈووکیٹ علی حسن بروہی اور ان کے بھتیجے نظیر بروہی کے نام سے ہوئی۔ ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔ فائرنگ کا واقعہ جتوئی–بروہی تنازعے کا شاخسانہ بتایا جاتا ہے، جبکہ فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے ناکہ بندی کردی گئی ہے۔
واقعے کی اطلاع پر وکلاء برادری کی بڑی تعداد اسپتال پہنچ گئی۔ وکلاء برادری کا کہنا تھا ایڈووکیٹ علی حسن بروہی ڈسٹرکٹ بار کے فعال رکن اور تحصیل بار ایسوسی ایشن گڑھی یاسین کے سابق صدر تھے۔علی حسن کے قتل کو وکلاء برادری کا بڑا نقصان قرار دے رہی ہے اس واقعہ کے خلاف ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن شکارپور نے شدید مذمت کرتے ہوئے کل مکمل ہڑتال اور عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے



