بدین: پی پی رہنما رمضان چانڈیو انتقال کرگئے

بدین(رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو.پی کے)پاکستان پيپلزپارٹی کا سینئر ترین رہنما شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا قریبی ساتھی پ پ پ ضلع بدين کا سابقہ صدر اور جنرل سیکریٹری حاجی محمد رمضان چانڈیو کا کچھ عرصہ سے بیمار رہنے کے بعد رات اپنے آبائی گاؤں دمبالو میں رضا الہیٰ سے انتقال ہو گیا ہے محترمہ شہيد بينظير بھٹو کے دور حڪومت میں وہ پليسمنٹ بيورو کےچيئرمين ضلع زکوات کميٹی کے چيئرمين بھی رہے مرحوم نے ڈکٹیٹر ضیاء الحق کے مارشل لاء کے خلاف اور ایم آر ڈی کی تحریک میں بھرپور کردار ادا کیا اور پابند سلاسل بھی رہے اور دو سال قبل خرابی صحت کے باعث انہونے پيپلزپارٹی ضلع بدین کے صدارتی عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا لیکن پیپلز پارٹی سے آ خر وقت تک وفادار رہے حاجی محمد رمضان چانڈیو کی وفات جہاں ان کے لواحقین کو صدمہ پہنچا ہے اسی طرح پیپلز پارٹی کے کارکنوں میں بھی دکھ اور غم کی لہر پائی جاتی ہے حاجی رمضان چانڈیو کی وفات کی خبر سنتے ہی کارکنوں کی بڑی تعداد رات کو ہی مرحوم کے آ بائی گاؤں پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔



