کاروبار کا تنازع:بڑے بھائی نے 22سالہ چھوٹے بھائی کو قتل کردیا

لاڑکانہ (جانو ڈاٹ پی کے) قمبر میں تھانہ سٹی کی حدود برکت شاہ محلے میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں کاروبار کے تنازع پر بڑے بھائی نے فائرنگ کرکے 22 سالہ چھوٹے بھائی کو قتل کردیا ہے۔
مقتول راشد گوپانگ کی لاش کا ڈی ایچ کیو اسپتال سے پوسٹ مارٹم کرواکر لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی جبکہ اہل خانہ کے ہاتھوں موقع پر پکڑے گئے ملزم اظہر گوپانگ کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا. پولیس کے مطابق دونوں بھائی برف کا کاروبار کرتے تھے، پیسوں کی لین دین کے تنازع پر واقعہ پیش آیا.



