ہاریوں کیلئے55.9 ارب روپے کا سبسڈی پیکج مختص کردیا،مرادعلی شاہ
تمام زرعی سب سڈیز اب بینظیر ہاری کارڈ کے ذریعے شفاف انداز میں دی جائیں گی

شہدادکوٹ(رپورٹ:احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا سندھ میں گندم کی کاشت اور قیمتوں کو ریگیولیٹ کرنے کے لئے سٹاک ایکسچینج کی طرز پر "ویٹ ایکسچینج” کا قیام عمل میں لانے اور دھان کی فصل کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے کے لئے اقدامات اٹھانے کے ساتھ حالیہ سال میں بینظیر ہاری کارڈ کے ذریعے کسانوں کو 55.9 ارب روپے کی براہ راست مالی امداد دینے کے اعلانات سامنے آئے ہیں
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے لاڑکانہ میں گندم سپورٹ پروگرام 2025 کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وژن کے تحت سندھ حکومت نے ہاریوں کیلئے55.9 ارب روپے کا سبسڈی پیکج مختص کیا ہے. انہوں نے کہا کہ بینظیر ہاری کارڈ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے خواب کی تعبیر ہے، جس کے ذریعے ہزاروں کسانوں کو براہ راست مالی امداد، زرعی سہولتیں اور سماجی تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی17سالہ حکومت ترقی، استحکام اور عوامی خدمت کا استعارہ ہے سندھ کے کھیتوں اور دیہاتوں میں ہماری تاریخ لکھی گئی ہے
مراد علی شاہ نے زور دیا کہ تمام زرعی سب سڈیز اب بینظیر ہاری کارڈ کے ذریعے شفاف انداز میں دی جائیں گی، انہوں نے کہا کہ ہاریوں کی خوشحالی ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے. ملک کے آئیں سمیت شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو کے خوابوں کو حقیقت بنائیں.



