تھرپارکر:لیڈی ہیلتھ ورکرزکا تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاج

مٹھی(جانوڈاٹ پی کے) تھرپارکر کی 439 لیڈی ہیلتھ ورکرز کو دس ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے اور 7 سال سے مستقل نہ کیے جانے کے خلاف اسلام کوٹ میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
لیڈی ہیلتھ ورکرز سات بائی اور کھنڈ بائی کی قیادت میں ہونے والے احتجاج میں اعلان کیا گیا کہ 25 نومبر 2025 کو مٹھی میں پھانگھاڑیو چیک پوسٹ پر دھرنا دیا جائے گا۔
دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے لیڈی ہیلتھ ورکرز کا کہنا تھا کہ گزشتہ 10 ماہ سے تنخواہیں نہیں دی گئیں، جس کی وجہ سے ہم فاقہ کشی پر مجبور ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ انہیں سات سال سے مستقل نہیں کیا جا رہا ہے۔ حکام نے یقین دہانی کرائی تھی کہ جلد ادائیگی کرکے تمام مسائل حل کر دیے جائیں گے، لیکن ہم بدستور پریشانی اور مشکلات کا شکار ہیں۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان کی گزشتہ دس ماہ کی بقایا تنخواہیں جلد از جلد ادا کی جائیں۔



