تھرپارکر میں ڈینگی سے بچی جاں بحق، سپرے نہ ہونے کی شکایات

مٹھی(رپورٹ:میندھرو کاجھروی/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے)چھاچھرو کے گاؤں اوڈانی میں ڈینگی سے بچی جاں بحق ہوگئی۔امین دہوٹ کی ایک سالہ بیٹی عشيا کو ڈینگی کے باعث کراچی کے جناح اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گئی۔گاؤں اوڈانی میں 20 روز قبل ڈینگی کے سات مثبت کیس سامنے آئے تھے۔گاؤں والوں نے شکایت کی کہ محکمہ صحت نے صرف دو گھروں کو سپرے کیا اور چھوڑ دیا۔ضلعی انتظامیہ اور محکمہ بلدیات نے گاؤں میں مچھروں پر قابو نہ پایا۔لواحقین کا کہنا ہے کہ ڈینگی سے جاں بحق ہونے والی بچی کو پہلے مٹھی اور پھر حیدرآباد سے کراچی منتقل کیا گیا تھا۔

مزید خبریں

Back to top button