وزیر آباد:لیگی رہنما جسٹس(ر)افتخار احمد چیمہ سپردخاک

نماز جنازہ میں ارکان قومی اور صوبائی اسمبلی سے شہریوں کی بڑی تعداد کی شرکت

وزیر آباد(جانو ڈاٹ پی کے)سابق رکن قومی اسمبلی جسٹس(ر) افتخار احمد چیمہ کی نماز جنازہ آبائی گاؤں کٹھوہر کلاں میں ادا کردی گئی۔

 نماز جنازہ میں نومنتخب ایم این اے چوہدری بلال فاروق تارڑ ،ایم این اے مدثر قیوم ناہرا ،ایم پی ایز وقار احمد چیمہ،عدنان افضل چٹھہ ،سابق ضلع ناظم چوہدری محمد فیاض چٹھہ ،آر پی او گوجرانوالہ طیب حفیظ چیمہ ،سی پی او گوجرانوالہ رانا ایاز سلیم ،ڈی ایس پی وزیرآباد عبدالحمید ورک ،انجینئر عدنان سرور چیمہ ،جوہر سرور چیمہ،سلمان ساجد چٹھہ،تنویر چٹھہ سمیت ملک بھر سے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ،پنجاب پولیس کے آفیسران ،ضلعی انتظامیہ کے سربراہان سمیت مقامی سیاسی و سماجی شخصیات ،وکلاء و سول سوسائٹی کے نمائندگان نے شرکت کی۔

جسٹس(ر) افتخار احمد چیمہ کو ان کے آبائی قبرستان میں والدین کے پہلو میں سپرد خاک کیا گیا ۔جسٹس(ر) افتخار احمد چیمہ 2008میں قومی سیاست شامل ہوئے وہ مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر مسلسل 3مرتبہ ایم این اے منتخب ہوئے اور تادم مرگ وہ مسلم لیگ (ن) سے وابستہ رہے وہ ملک بھر میں دیانت و شرافت اور ایمانداری کا پیکر سمجھے جاتے تھے۔

مزید خبریں

Back to top button