بدین:کولھی برادری کے گھروں پر قبضہ،خواتین اور بچوں کا احتجاج

جبراًہجرت پر مجبورکیا جا رہا ہے،کولھی برادری

بدین(جانو ڈاٹ پی کے)نندو ٹنڈو باگو روڈ پر واقع گاؤں چونورام کولھی میں بااثر افراد کی جانب سے کولھی برادری کے گھروں پر قبضے اور انہیں زبردستی بےدخل کرنے کے خلاف کولھی برادری کی خواتین اور مردوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

کولھی برادری کی خواتین اور مردوں جن میں رتنو کولھی،آوی کولھی اور سمیٹا کولھی شامل تھیں نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ سرکاری زمین پر مقیم ہیں مگر بااثر ہارون دل اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر ان کے گھروں پر قبضہ کر رہا ہے اور انہیں جبراً ہجرت پر مجبور کر رہا ہے۔

پولیس سے ملکر انہیں جھوٹے مقدمات میں پھنسانے کی دھمکیاں بھی دی جا رہی ہیں.لاڑ سجاڳ تحریک کے رہنما زین شاہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غریب کولھی برادری کے ساتھ بڑی زیادتی کی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کولھیوں کے گھروں کی چھتیں گرانے والے قانون سے بالاتر نہیں زین شاہ نے ایس ایس پی بدین قمر رضا جسکانی سے مطالبہ کیا کہ کولھیوں کے گھروں پر حملہ کرنے اور چھتیں گرانے والے بااثر افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے اور غریب کولھیوں کو انصاف اور تحفظ فراہم کیا جائے۔

مزید خبریں

Back to top button