میرپورخاص:امام مسجد کی کمسن بیٹی کی بوری بند لاش نہر سے مل گئی
علاقہ سوگ میں ڈوب گیا،صوبائی وزیر نے نوٹس لے لیا

میرپورخاص(شاھدمیمن/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے)میرپورخاص میں 5روز سے لاپتہ8سالہ بچی کی بوری بند لاش نہر سے مل گئی۔صوبائی وزیر داخلہ،رکن قومی اسمبلی میر منور علی خان تالپور اور صوبائی وزیر ثقافت کا نوٹس،ایس ایس پی سے رپورٹ طلب کر لی۔
میرپورخاص کے نواحی علاقے جہلوری کے رہائشی مسجد کے امام مولانا غلام حیدر کی8سالہ بیٹی پہلی کلاس کی طالبہ آمنہ 5روز قبل سکول جاتے ہوئے لاپتہ ہو گئی تھی اس کی بوری بند نعش نہر سے ملی ہے ،علاقے کے لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی پولیس نے نعش کا پوسٹ مارٹم کرانے کیلئے سول ہسپتال پہنچایا معصوم بچی آمنہ کی نعش ملنے کی اطلاع ملنے پر پورا علاقہ سوگ میں ڈوب گیا اور جھلوری شہر بند ہو گیا
اطلاع ملنے پر صوبائی وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار، میرپورخاص سے رکن قومی اسمبلی میر منور علی خان تالپور اور صوبائی وزیر سیاحت و ثقافت سید ذوالفقار علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور ملزمان کی جلد گرفتاری کی ہدایت کی ہے ۔
درد ناک واقعے کی اطلاع ملتے ہی سابق رکن قومی اسمبلی سید علی نواز شاہ سول اسپتال پہنچ گئے معصوم بچی کی نعش ملنے کے واقعے پر جماعت اسلامی کے امیر حافظ سلمان خالد، جمعیت علماء اسلام و آئمہ کمیٹی، مفتی صادق سعیدی، کامران میمن، بشیر الہی محمدی اور دیگر نے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ملزموں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔



