ضلع تھرپارکرمبینہ”خودکشیوں” کا گڑھ بن گیا

خودکشی یا قتل؟تھرپارکر سے2روز میں5لاشیں ملیں

مٹھی(رپورٹ:میندھرو کاجھروی/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے)ضلع تھرپارکر خودکشیوں کا گڑھ بن گیا۔2روزمیں5لاشیں لٹکی ہوئی ملی ہیں جن پر قتل کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ننگرپارکر تعلقہ کے ڈانو دھاندھل تھانہ علاقے میں سوندر لنک روڈ کے قریب کولہی برادری کے 3نوجوانوں کی لاشیں ہفتے کی شام ایک درخت سے لٹکی ہوئی پائی گئیں۔ان کی شناخت 22سالہ دھنجی ولد پرتاپ کولہی،19سالہ گوتم ولد شنکر کولہی اور15سالہ جیرام ولد بھاگ چند کولہی رہائش روی کی دھانی کے طور پر ہوئی ہے۔

تینوں کی لاشیں کنڈی کے درخت سے الگ الگ رسیوں میں لٹکی ہوئی پائی گئیں

اطلاع ملنے پر پولیس نے پہنچ کر تینوں لاشوں کو تحویل میں لے کر ہسپتال پہنچایا جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔ایس ایس پی تھرپارکر محمد شعیب میمن نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی چھاچھرو کی سربراہی میں انکوائری ٹیم تشکیل دی جس نے ابتدائی تفتیش میں واقعہ کو خودکشی قرار دیتے ہوئے مزید تفتیش تیز کردی ہے۔

اتوار کی صبح22سالہ شریمتی سویتا زوجہ آسن کولہی کلوئی پولیس اسٹیشن کی حدود گاؤں خواجہ علاؤ الدین میں اپنے گھر کے کمرے اندر رسی سے لٹکی ہوئی پائی گئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ڈیپلو ہسپتال پہنچا دی جہاں ضروری قانونی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔ تاہم مبینہ خودکشی کی اصل وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔

جھنگ میں15سالہ قربان ولد جمال الدین سمیجو کی لاش کیمی جو پار گائوں ساتورو کے قریب درخت سے لٹکی ہوئی ملی۔ گاؤں والوں کے مطابق لڑکے نے مبینہ طور پر اپنے رشتہ داروں سے ناراض ہو کر خودکشی کر لی۔متوفی کے لواحقین نے پولیس کو اطلاع دیے بغیر لاش کو سپرد خاک کر دیا۔

مزید خبریں

Back to top button