ھالا : مختلف پرائیویٹ سکولوں میں یوم اقبال کی تقریبات کا انعقاد

ھالا (جانوڈاٹ پی کے)پورے ملک کی طرح ھالا شہر کے مختلف پرائیویٹ اور سرکاری اسکولوں سمیت مخدوم سعید الزماں گرلز پرائمری اسکول میں بھی شاعرِ مشرق، حکیم الامت علامہ محمد اقبالؒ کی یومِ پیدائش عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔

اس موقع پر اسکول میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں طلبہ و طالبات نے تقاریر، ملی نغمے اور مشاعرے پیش کر کے علامہ اقبالؒ کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سے ہوا۔اس کے بعد طلبہ نے علامہ اقبالؒ کی زندگی، ان کی تعلیمات اور نوجوانوں کے لیے پیغام پر روشنی ڈالی۔

پروگرام میں اسکول کی ہیڈ مسٹریس آپا جنت میمن نے بھی خطاب کیا اور اقبالؒ کے فکر و فلسفے کو آج کے دور میں مشعلِ راہ قرار دیا۔

آخر میں بچوں نے پاکستان زندہ باد پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے اور وطنِ عزیز کی ترقی و خوشحالی کے لیے دعا کی گئی۔

مزید خبریں

Back to top button