گجرات: فوڈ اتھارٹی کے چھاپے 42 شادی ہالز اور مارکیز کو 8لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے

گجرات (جانوڈاٹ پی کے) پنجاب فوڈ اتھارٹی گجرات نے ڈویژن بھر میں کارروائی کرتے ہوئے 147میرج ہالز و مارکیز کی چیکنگ کی ہے جس کے بعد42کو8لاکھ 18ہزار500 کے جرمانے عائد کئے گئے ہیں۔
ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق 1من سے زائد ایکسپائر و ممنوعہ اشیاء موقع پر ہی تلف کردی گئیں، 92 شادی ہالز اور مارکیز کو وارننگ نوٹسسز جاری کیے گئے۔
ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق میرج ہالز میں صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات اور سنگین خلاف ورزیاں پائی گئیں،کچن ایریا میں مکھیاں، گندے ٹوٹے فریزر میں گوشت اور ڈیری اشیاء اکٹھی موجود پائی گئیں، ملازمین کے میڈیکل اور ٹریننگ سرٹیفکیٹس سمیت اہم ریکارڈ عدم موجود پایا گیا۔
ترجمان فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ شہریوں کی صحت سے کھلواڑ کرنے والے مافیا کیخلاف زیرو ٹالرینس ہے۔ جعل ساز مافیا کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گئی۔



