لاہورمیں8 ایس پیز کے تبادلے،شہر بانو نقوی بھی تبدیل،وجہ سامنے آگئی

لاہور(کرائم رپورٹر)آئی جی پنجاب نے8ایس پیز کے تقرروتبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
اخلاق اللہ تارڑ کو ایڈیشنل ایس پی کینٹ آپریشن لاہور ۔اے ایس ہی شہربانو نقوی کو ایڈیشنل ایس پی ماڈل ٹائون ڈویژن لاہورتعینات کردیا گیا ہے۔اسی طرح ایڈیشنل ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ بشری نثار کو تبدیل کرکے ایس پی ایڈمنسٹریشن انویسٹی گیشن برانچ پنجاب تعینات کردیا گیاہے۔اے ایس پی راحلیہ اقبال کو ایڈیشنل ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ لاہور،اے ایس پی زینب ایوب کو ایڈیشنل ایس پی انویسٹی گیشن اٹک ۔ایس پی محمد نبیل کو ایس پی اے آر ایف لاہور تعینات۔اے ایس پی انعم شیر کو ایڈیشنل ایس پی صدر راولپنڈی اورایس پی انویسٹی گیشن اٹک جویریہ محمد جمیل رخصت پر چلی گئی۔



