پاکستان کا اعلیٰ سطح کا تکنیکی وفد کابل پہنچ گیا

کابل(jano.pk)پاکستان کا ایک اعلیٰ سطح کا تکنیکی وفد آج کابل پہنچ گیا۔سفارتی ذرائع کے مطابق وفد وزارت داخلہ، متعلقہ حکام اور ٹیکنیکل ٹیم پرمشتمل ہے، وفد کابل میں پاکستانی سفارتخانے میں ویزا نظام میں اصلاحات کا جائزہ لےگا۔

ذرائع کے مطابق وفد کا زیادہ کام کابل میں پاکستانی سفارتخانے میں ہے اور وفد کی افغان طالبان حکام سے ملاقاتیں طے شدہ یا شیڈول میں نہیں۔

سفارتی ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستانی وفد کا دورہ حالیہ پاک افغان کشیدگی سے قبل طے شدہ تھا، دورے کا حالیہ پاک افغان جھڑپوں، تناو، عبوری جنگ بندی یا مذاکرات سے تعلق نہیں۔ذرائع نے بتایا کہ دورے میں آن لائن ویزوں کے اجرا اور بائیو میٹرک نظام میں بہتری پر  بات ہوگی۔

مزید خبریں

Back to top button