لاہور کے داخلی اور خارجی راستے بند،کئی سڑکیں بھی جگہ جگہ سے بند

لاہور سے سیالکوٹ،اسلام آباد،عبد الحکیم جانے والی موٹروے بھی بند

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)مذہبی جماعت کے احتجاج کے باعث لاہور میں 5ویں روز بھی راستے بند رہے ۔ترجمان سیف سٹی کے مطابق کرول گھاٹی رنگ روڈ،ٹھوکر نیاز بیگ بجانب بابو صابو،دروغے والا سے سلامت پورہ دونوں اطراف بندرہا،شنگھائی پل چونگی امرسدھودونوں اطراف۔لاہور سے اسلام آباد ایم ٹو موٹروے دونوں اطراف بندر ہا۔اسی طرح لاہور سے عبدالحکم ایم تھری موٹروے بند دونوں اطراف  سے بند رہا۔

یہ بھی پڑھیں:گاڑی پکڑو،10لاکھ انعام لو!پولیس کا وائرلیس پیغام

لاہور سے سیالکوٹ موٹروے ایم الیون دونوں اطراف بند۔للیانی دونوں اطراف بند اور موڑ سمن آباد  سے جانب سکیم موڑ بندرہا۔ترجمان کے مطابق مانگا منڈی دونوں اطراف اور ایوان عدل دونوں اطراف  سے بند  رہا۔لاہور۔شاہدرہ ۔چونگی دوگیج۔چونگی امرسدھو جانب قصور،پی ایم جی چوک دونوں اطراف اور کرول گھاٹی عارضی طور پر بند رہا۔لاہورپریس کلب دونوں اطراف اور شاہدرہ میٹرو اسٹیشن بھی دونوں اطراف  سے عارضی طور پر بند ہیں ۔

 

مزید خبریں

Back to top button