گاڑی پکڑو،10لاکھ انعام لو!پولیس کا وائرلیس پیغام،کھلبلی مچ گئی،گاڑی میں حافظ سعد رضوی کے سوار ہونے کا خدشہ

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)تحریک لبیک پاکستان کے امیر حافظ سعد رضوی کی گرفتار ی اور فرار کی افواہیں گردش کررہی ہیں۔تحریک لبیک پاکستان کے ذرائع دعویٰ کررہے ہیں حافظ سعد رضوی کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور بعض ذرائع یہ دعویٰ کررہے ہیں کہ حافظ سعد رضوی روپوش ہوگئے ہیں۔پولیس کے وائرلیس کے ذریعے ایک پیغام دیا گیا جس میں یہ کہا گیا کہ

فیروز والا کی حدود میں مشتبہ گاڑی کی تلاش  ہے۔فلٹر گاڑی 1930/LEEرنگ سلور ،غوثیہ پارک ریلوے اسٹیشن مریدکے کسی جگہ یہ گاڑی دیکھی جائے تو راﺅنڈ اپ کرلیا جائے ،آئی جی پنجاب کی جانب سے وائر لیس میسج کنٹرول پر نشر کر دیا گیا ،جوبھی پولیس افسر یا پولیس ملازم گاڑی بمعہ ڈرائیور کو پکڑے گا اس کو 10لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔ذرائع  کے مطابق  آئی جی پنجاب کی جانب سے وائر لیس پیغام نشر ہونے کے بعد پولیس افسروں اور ملازمین میں کھلبلی مچ گئی۔ذرائع کے مطابق یہ دعویٰ سامنے آیا ہے کہ اس گاڑی میں حافظ سعد رضوی سوار ہیں اور وہ گاڑی مریدکے میں کہیں نامعلوم مقام پر منتقل ہوگئی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button