بلوچستان کے علاقےکورکی میں مقامی قبائل اور فتنہ الہندوستان میں جھڑپ،4 دہشتگرد ہلاک

دہشت گردوں سے جھڑپ کے دوران مقامی قبیلےکاایک فرد شہید اور 2 افراد زخمی ہوئے

بلوچستان(jano.pk)بلوچستان کے علاقے کورکی میں  مقامی قبائل  اور فتنہ الہندوستان کے درمیان جھڑپ میں 4 دہشت گرد  ہلاک اور  2  زخمی ہوگئے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے بلوچستان کے علاقے کورکی میں  پرامن لوگوں  پر حملہ کیا۔

دہشت گردوں سے جھڑپ کے دوران مقامی قبیلےکاایک فرد شہید اور 2 افراد زخمی ہوئے

سکیورٹی ذرائع کے مطابق مقامی قبائل اور فتنہ الہندوستان کےدرمیان جھڑپ ہوئی جس میں 4 دہشت گرد ہلاک  اور  2 زخمی ہوگئے۔ دہشت گردوں سے جھڑپ کے دوران مقامی قبیلےکا  ایک فرد بھی شہید  ہوا اور 2  افراد  زخمی  بھی ہوئے۔

مقامی قبائل کے اصرار کے  باوجود دہشت گردوں  نے علاقہ خالی کرنے سے انکار کیا تھا۔ دہشت گردوں کے مذموم عزائم کے  پیش نظر مقامی قبائل نے اپنے دفاع کا فیصلہ کیا۔

مزید خبریں

Back to top button