آئندہ 5 سال تک رہائشی اور تجارتی عمارتوں کے کرائے نہیں بڑھیں گے،سعودی حکومت کا بڑا اعلان

قوانین کا مقصد کرایوں میں توازن، شفافیت اور منصفانہ نظام قائم کرنا ہے

عرب میڈیا کے مطابق ریاض میں کرایہ منجمد کرنے کا فیصلہ ولی عہد محمد بن سلمان کی ہدایت پر کیا گیا ہے، رہائشی اور تجارتی عمارتوں کے کرائے آئندہ پانچ سال تک نہیں بڑھیں گے۔
قوانین کا مقصد کرایوں میں توازن، شفافیت اور منصفانہ نظام قائم کرنا ہے
نئے ضوابط کابینہ کی منظوری اور شاہی فرمان کے ذریعے نافذ کیے گئے ہیں، قوانین کا مقصد کرایوں میں توازن، شفافیت اور منصفانہ نظام قائم کرنا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پہلے سے کرائے پر دی گئی خالی عمارت پچھلے معاہدے کے مطابق ہی دوبارہ دی جائے گی، نئی عمارت کا کرایہ مالک اور کرایہ دار باہمی رضامندی سے طے کریں گے، تمام کرایہ داری معاہدے ایجار پلیٹ فارم پر رجسٹر کرنا لازمی ہوگا۔
کرایہ داری معاہدے ایجار پلیٹ فارم پر رجسٹر کرنا لازمی ہوگا
مالک رجسٹریشن نہ کرے تو کرایہ دار خود درخواست دے سکے گا، اعتراض کے لیے دونوں فریقین کو 60 دن کا وقت دیا جائے گا، کرایہ داری معاہدے خود کار طور پر تجدید ہوں گے، تجدید روکنے کے لیے بھی فریق کو 60 دن پہلے اطلاع دینا ہوگی۔
قوانین کے مطابق مالک مکان صرف تین صورتوں میں تجدید سے روک سکے گا، کرایہ ادا نہ کرے، عمارت کے خطرناک ہونے یا ذاتی استعمال کی صورت میں روکنا ممکن ہوسکے گا، کرائے پر نظرثانی کی اپیل صرف بڑی مرمت یا 2024 سے پہلے کے معاہدے کی صورت میں ہوسکے گی۔
قوانین کی خلاف ورزی پر 12 ماہ کے کرائے تک جرمانہ اور معاوضہ دینا ہوگا
قوانین کی خلاف ورزی پر 12 ماہ کے کرائے تک جرمانہ اور معاوضہ دینا ہوگا، قوانین کی خلاف وزی رپورٹ کرنے والے کو 20 فیصد جرمانہ انعام کے طور پر ملے گا، جنرل رئیل اسٹیٹ اتھارٹی دیگر اداروں کے ساتھ مل کر عملدرآمد کرائے گی۔

مزید خبریں

Back to top button