آزاد کشمیر: مبینہ اغوا کے بعد ایڈیشنل سیشن جج محمد اکرم بازیاب، فائرنگ سے 2 افراد زخمی

مظفرآباد(جانوڈاٹ پی کے) آزاد کشمیر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد اکرم کو بازیاب کرا لیا ہے۔ پولیس کے مطابق مبینہ اغوا کے واقعے کے دوران فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار سمیت دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق کالعدم قرار دی گئی جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے کارکنوں نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد اکرم کو مبینہ طور پر اغوا کیا تھا۔ راولاکوٹ پولیس کے ایک اہلکار کا کہنا ہے کہ جج کو بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب آپریشن کے دوران بازیاب کرایا گیا۔

پولیس کے مطابق جج محمد اکرم راولاکوٹ سے پلندری کے راستے مظفرآباد جا رہے تھے کہ راستے میں مبینہ طور پر کمیٹی کے کارکنوں نے اسلحے کے زور پر انہیں گاڑی سمیت اغوا کر لیا۔ گاڑی میں جج کے ڈرائیور اور گن مین بھی موجود تھے۔

راولاکوٹ پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کارروائی کے دوران کمیٹی کے کارکنوں نے ہسپتال کے باہر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق جج کی بازیابی کے لیے کارروائی بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب کی گئی، جبکہ واقعے سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آنے کا انتظار ہے۔

مزید خبریں

Back to top button