لاہور میں بچوں کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کے کیس میں ملزم گرفتار

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)لاہور میں بچوں کی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے سے متعلق کیس میں ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق ملزم کو گڑھی شاہو پولیس نے گرفتار کیا۔ معاملے میں دیگر عناصر کے ملوث ہونے کے شبہ پر بھی تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس ترجمان کے مطابق ڈیجیٹل شواہد کے تجزیے اور ملزمان کی نشاندہی کے لیے این سی سی آئی اے کو مراسلہ ارسال کیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق سوشل میڈیا پر بچوں کو غیر اخلاقی سرگرمیوں پر اکسانے والوں کے گرد گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ بچوں کو جرم کا ٹاسک دے کر اسے چیلنج سمجھنے کا رجحان انتہائی تشویشناک ہے۔

مزید خبریں

Back to top button