کوٹ ادو میں3سالہ بچی سے زیادتی،وزیر اعلیٰ کا نوٹس،ملزم2گھنٹے میں پکڑ لیا

کوٹ ادو(جانو ڈاٹ پی کے)کوٹ ادو میں تھانہ سٹی چوک سرور شہید کی حدود میں تین سالہ بچی ارویٰ الوثیقی کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے۔ بچی کو تشویش ناک حالت میں نشتر اسپتال ملتان میں زیرِ علاج بتایا گیا ہے، جہاں وہ زندگی اور موت کی کشمکش میں ہے۔

فراہم کردہ اطلاعات کے مطابق بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے۔ واقعے نے اہلِ خانہ کو شدید صدمے سے دوچار کردیا ہے، جبکہ متاثرہ خاندان نے اعلیٰ حکام اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے واقعے کا فوری نوٹس لینے اور انصاف فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔


دوسری طرف وزیر اعلیٰ پنجاب نے فی الفور واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی دو گھنٹے کے اندر اندر گرفتاری کی تصدیق کردی۔

مزید خبریں

Back to top button