غیر ملکی خاتون سے زیادتی کیس، عدالتی حکم کے باوجودمرکزی ملزم10روزمیں شاملِ تفتیش نہ ہوا

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)غیر ملکی خاتون سے مبینہ زیادتی کے مقدمے میں مرکزی ملزم تنویر احمد عدالتی احکامات کے باوجود مقررہ مدت کے دوران شاملِ تفتیش نہیں ہوا، جس پر پولیس نے اس کی ضمانت منسوخ کرنے کی استدعا کردی۔
پولیس کے مطابق ملزم تنویر احمد نے 9 اکتوبر کو پشاور سے حفاظتی ضمانت حاصل کی تھی، جس کے بعد 15 اکتوبر کو سیشن کورٹ سے عبوری ضمانت کروائی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ عدالت نے ملزم کو 15 سے 23 اکتوبر تک شاملِ تفتیش ہونے کا حکم دیا تھا، تاہم وہ 10 روز کے دوران تفتیش میں شامل نہیں ہوا۔ اس کے باوجود ملزم کی ضمانت میں توسیع کردی گئی۔
پولیس کے مطابق 23 اکتوبر کو ملزم کے شاملِ تفتیش نہ ہونے کی بنیاد پر ضمانت منسوخ کرنے کی استدعا کی گئی۔ مقدمے میں مبینہ جبری زیادتی، اغوا، ڈکیتی، شواہد مٹانے اور دھمکیاں دینے سے متعلق دفعات بھی شامل ہیں۔



