حارث رؤف نے بگ بیش لیگ میں ٹیم بدل لی،ایڈیلیڈاسٹرائیکرزسے معاہدہ
حارث رؤف کا بگ بیش لیگ میں نیا معاہدہ، اگلے سیزن میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کریں گے

لاہور (جانو ڈاٹ پی کے)پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ کے آئندہ سیزن کے لیے ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کے ساتھ معاہدہ کر لیا ہے، جس کے بعد وہ نئی ٹیم کی جانب سے ایکشن میں دکھائی دیں گے۔
حارث رؤف اس سے قبل بگ بیش لیگ میں میلبرن اسٹارز کی نمائندگی کر چکے ہیں، تاہم اب وہ ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کے اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔
واضح رہے کہ بگ بیش لیگ کے نئے سیزن کا آغاز رواں سال 12 دسمبر سے ہوگا، جس میں حارث رؤف کی کارکردگی پر شائقین کی نظریں ہوں گی۔



