ترکیےکا حوثیوں کیساتھ کسی بھی قسم کی جھڑپ میں شامل ہونےکا کوئی ارادہ نہیں،ترک وزیر دفاع

استنبول(جانوڈاٹ پی کے)ترک میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو میں ترک وزیر دفاع یشار گولر کا کہنا تھا کہ  مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کو ممکنہ فوجی مدد فراہم کرنےکی صورت میں ترکیےکو حوثیوں کے ساتھ کسی قسم کے تصادم کا خدشہ نہیں ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ اس ممکنہ فوجی تعاون کا مقصد حوثیوں کے ساتھ جنگ کرنا نہیں، بلکہ  انہیں کسی جارحانہ اقدام سے باز رکھنےکے لیے دفاعی قوت اور روک تھام کی صلاحیت کو مضبوط بنانا ہوگا۔

ترک وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ دفاعی معاہدےکی پارلیمانی منظوری سمیت تمام قانونی تقاضے پورے ہونےکے بعد سعودی عرب کی جانب سے فوجی مدد کی درخواست کا جائزہ لیا جائےگا اور معاونت کے دائرہ کارکا تعین کیا جائےگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری اولین ترجیح یہ ہےکہ خطے میں نئی کشیدگی پیدا ہونے سے روکی جائے اور امن و سلامتی اور استحکام کے قیام میں اپنا کردار ادا کیا جائے۔

مزید خبریں

Back to top button