پی ٹی آئی کی صوبائی قیادت میں تبدیلی کی قیاس آرائیاں ختم، جنید اکبر صدر برقرار،بیرسٹرگوہر نے وضاحت کردی

پشاور (جانو ڈاٹ پی کے) پی ٹی آئی میں اختلافات کے باوجود صوبائی قیادت برقرار رکھنے کا فیصلہ، جنید اکبر بدستور صدر اور نورالحق قادری قائم مقام صدر ہوں گے

پاکستان تحریک انصاف میں صوبائی قیادت کے حوالے سے جاری اختلافات کے معاملے پر چیئرمین بیرسٹر گوہر نے واضح ہدایات جاری کردی ہیں، جن کے مطابق جنید اکبر بدستور پارٹی کے صوبائی صدر رہیں گے اور قیادت میں کسی تبدیلی کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔

پارٹی کے اعلامیے کے مطابق جنید اکبر کی عدم موجودگی میں نورالحق قادری قائم مقام صوبائی صدر کی ذمہ داریاں انجام دیں گے، جبکہ علی اصغر صوبائی جنرل سیکرٹری کی حیثیت سے کام جاری رکھیں گے۔

پی ٹی آئی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات شوکت یوسفزئی نے بھی واضح کیا ہے کہ پارٹی کی صوبائی قیادت میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ نورالحق قادری اعلامیے کے مطابق قائم مقام صدر کے طور پر ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

مزید خبریں

Back to top button