عالمی مارکیٹ میں سونا سستا،پاکستان میں فی تولہ قیمت3ہزار روپے کم ہوگئی

کراچی (جانو ڈاٹ پی کے)عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے اثرات پاکستان کی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پہنچ گئے، جہاں فی تولہ سونا 3 ہزار روپے سستا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 30 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 90 ڈالر پر آگئی۔ مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 31 ہزار 536 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 572 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 69 ہزار 972 روپے ہوگئی۔دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی، جہاں فی تولہ چاندی 121 روپے سستی ہونے کے بعد 6 ہزار 86 روپے کی ہوگئی۔



