پنجاب میں بڑا انتظامی ردوبدل، امجد حفیظ عہدے سے فارغ، کیپٹن (ر) محمد وسیم نئے ڈی جی فوڈ تعینات

لاہور(جانوڈاٹ پی کے) پنجاب حکومت نے ڈائریکٹر جنرل فوڈ پنجاب اور کین کمشنر امجد حفیظ کو عہدے سے تبدیل کرتے ہوئے کیپٹن (ر) محمد وسیم کو ڈی جی فوڈ پنجاب اور کین کمشنر تعینات کر دیا ہے۔

حکومت پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق امجد حفیظ کو فوری طور پر محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ کیپٹن (ر) محمد وسیم کی نئی تعیناتی فوری طور پر نافذ العمل ہوگی۔

کیپٹن (ر) محمد وسیم اس سے قبل ڈائریکٹر جنرل وائلڈ لائف اینڈ پارکس پنجاب کے عہدے پر فرائض انجام دے رہے تھے۔ انہیں اب فوڈ پنجاب اور کین کمشنر کے اہم انتظامی امور کی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔

محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن پنجاب کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کے احکامات پر دونوں افسران کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button